• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبت میں چین کے میگا ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھنے پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی

تبت میں بہنے والا دریائے یرلنگ—فائل فوٹو
تبت میں بہنے والا دریائے یرلنگ—فائل فوٹو

تبت میں چین کے میگا ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھنے پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ نے یرلنگ سنپو ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔

تبت میں زیرِ تعمیر ڈیم پر 1 سو 67 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

تبت میں زیرِ تعمیر ڈیم 3 سو ارب کلو واٹ آور سالانہ بجلی پیدا کرے گا۔

دریائے یرلنگ سنپور پر قائم یہ دنیا کی سب سے بڑی ہائیڈرو الیکٹرک تنصیب ہو گی۔

ڈاؤن اسٹریم میں تبت سے سے پانی دریائے برہم پترا میں تبدل ہو کر بھارت اور بنگلا دیش جاتا ہے۔ 

بھارت اور بنگلا دیش میں آبادی کو پانی کی قلت اور ماحولیاتی اثرات کے خدشات ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کو خدشہ ہے کہ چین تبت میں زیرِ تعمیر ڈیم کا پانی بطور ہتھیار استعمال کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید