• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے 4 ناراض ارکان سینیٹ الیکشن سے دستبردار

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے پانچ باغی امیدواروں میں سے 4 نے سینیٹ الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

پہلے وقاص اوکزئی نے انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعد اب ارشاد حسین، عرفان سلیم اورعائشہ بانو  نے بھی دست برداری کا اعلان کردیا ہے۔ 

ارشاد حسین نے کہا ہے کہ وہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے لہذا ان کا نام سینیٹ الیکشن سے ڈراپ کیا جائے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو میں ارشاد حسین نے کہا کہ خرم ذیشان کےسوا باقی تمام ناراض امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ مجبوری کے تحت ہمیں دستبردار ہونا پڑا، خرم ذیشان کےسوا باقی تمام ناراض امیدوار دستبردار ہوئے۔

عرفان سلیم کو سمجھایا کہ آپ کا سیاسی کیریئر تباہ ہو جائے گا، میرے سمجھانے پر عرفان سلیم بھی دستبردار ہوئے۔

واضح رہے کہ وقاص اورکزئی نے سینیٹ انتحابات سے پہلے ہی دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

وقاص اورکزئی کا کہنا تھا کہ کاغذات واپس لینے کا مقصد یہ نہیں کہ اپنے نظریے سے پیچھے ہٹا، بیرسٹرگوہر، سلمان اکرم راجا نے یقین دلایا کہ نام بانی پی ٹی آئی نے ہی فائنل کیے۔

اس سے قبل اتوار کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان نے حلف اٹھایا۔

مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری کے بعد خیبر پختونخوا کا ایوان مکمل اور سینیٹ الیکشن کے لیے الیکٹورل کالج پورا ہوگیا۔

اب سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب آج ہوگا جس میں 25 امیدوار میدان میں ہوں گے۔ 

پی ٹی آئی حکومت اور اپوزیشن مل کر تحریک انصاف کے 3 ناراض امیدواروں کے خلاف الیکشن لڑیں گے، معاہدے کے تحت6 نشستیں حکومت جبکہ 5 اپوزیشن کو ملیں گی ۔

انتخاب میں 145 ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید