صوابی( نمائندہ جنگ )ضلعی زکوٰۃ کمیٹی صوابی کے چیئر مین راشد خان یوسفزئی نے عوامی شکایت پر عہدے کا غلط استعمال کر نے پر محکمہ زکوٰۃ کے گروپ سیکرٹری محمد جاوید کو اپنے عہدے سے برطرف کر دیاضلعی چیئر مین نے یہ کارروائی بی ایس بائیو ٹیکنالوجی کے طالب علم سعد خان سکنہ سلیم خان سے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان سے مورا سکالر شپ کے عوض اباسین فش سنٹر میں مچھلیاں نگلنے ، موٹر سائیکل میں تیل ڈلوانے اور ایزی لوڈ کلچر کو پر وان چڑھانے کی پاداش میں عمل میں لائی ضلعی چیئر مین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ زکوٰۃ ضلع صوابی کے حوالے سے فیلڈ کلرک محمد جاوید سکنہ چارباغ سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں ۔