• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی بازار میں رقم کے تنازغہ پر فائرنگ سے سپیئر پارٹس ڈیلر جاں بحق

صوابی( نمائندہ جنگ ) صوابی کے بھرے بازار میں رقم کے تنازغہ پر فائرنگ سے سپیئر پارٹس ڈیلر جاں بحق جب کہ بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ صوابی ٹریفک پولیس اور رائیڈر سکواڈ نے فوری کارروائی کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ اورنگزیب سکنہ صوابی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے عمیر اور اظہار معمول کے مطابق اپنی سپیر پارٹس دوکان میں بیٹھے تھے کہ اس دوران مبینہ طور پرخالد ابرار ولد دائود نے آکر ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے میں ان کا بیٹا عمیر موقع پر جاں بحق جب کہ دوسرا بیٹا اظہار شدید زخمی ہو گیاوجہ قتل تنازغہ رقم بیان کی گئی ہے اس موقع پر صوابی ٹریفک پولیس اہلکاروں اور رائیڈر سکواڈ صالح ،ولی امان ،امان الملک اور اسفندیار نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد ابرارکو آلہٰ قتل پستول بمعہ کارتو سمیت موقع پر گرفتار کر لیا صوابی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین