کراچی میں ملیر سٹی گلشن قادری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق گلشن قادری کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 30 سال کے ذیشان احمد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ذیشان احمد کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور ٹریلر ایک ساتھ تیز رفتاری سے جارہے تھے کہ گاڑی نے ٹریلر کو اوور ٹیک کیا اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔