سرحدی تنازعے میں شدت کے بعد کمبوڈین فوج کی گولہ باری سے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔
تھائی حکام کے مطابق کمبوڈیا کی گولہ باری سے تھائی لینڈ کے 2 شہری ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
تھائی آرمی کی نائب ترجمان ریچا سوکسونان نے بتایا کہ ہم نے طے شدہ منصوبے کے مطابق اپنی فضائیہ کا فوجی ٹھکانوں کے خلاف استعمال کیا ہے۔
دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تھائی کمبوڈیا سرحدی جھڑپ پر گہری تشویش ہے، امید ہے دونوں فریق مسائل کو بات چیت اور مشاورت سے حل کرلیں گے۔
چینی دفتر خارجہ ترجمان نے مزید کہا کہ چین انصاف اور غیر جانبداری کا موقف اپناتا ہے، کشیدگی کم کرنے میں ایک تعمیری کردار ادا کریں گے۔