• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن میں یوم آ زادی تقریبات دو ہفتوں تک جاری رکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ڈویژن میں یوم آ زادی کی تقریبات دو ہفتوں تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کانگو کے حوالے سے تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پنجاب حکومت کے ایس او پی کے مطابق حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔جبکہ راولپنڈی ڈویژن بھر میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کیلئے ڈیڈ لائن15اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہ فیصلے کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود کی زیر صدارت اجلاس اور ویڈیو لنک کانفرنس میں کئے گئے۔ جس میں راولپنڈی سے ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل جبکہ اٹک،چکوال اور جہلم کے ڈی سی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔یوم پاکستان کے حوالے سے ہدایت کی گئی کہ تمام افسران پاکستانی پرچم کے بیجز لگائیں۔عمارتوں اور پارکس کی سجاوٹ کی جائے۔واکس،سیمینارز اور دیگر سرگرمیاں کی جائیں۔ کانگو کے حوالے سے ای ڈی اوز زراعت اور ڈی اوز لائیو سٹاک کو ضلع کی سطح پر فوکل پرسن مقرر کیا  گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چکوال سے دو مریض راولپنڈی میں لائے گئے۔ایک ہولی فیملی اور ایک فوجی فائونڈیشن میں تھا ہولی فیملی والا مریض الفت بہتر ہورہا ہے جبکہ فوجی فائونڈیشن والا مریض اتوار کو انتقال کرگیا تھا۔تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم اس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی مریض آئے تو اس کو سپیشل مریض کا درجہ دے کر تمام انتظامات اور وسائل استعمال کئے جائیں۔جانوروں کی سکریننگ کرکے ویکسنیشن کو بہتر کیا جائے۔
تازہ ترین