• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیع خان نے علیزے شاہ اور منسا ملک کے جھگڑے کی اصل کہانی بتادی

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

سمیع خان نے علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان جھگڑے کا اصل واقعہ بیان کر دیا۔

معروف اداکار سمیع خان نے انٹرویو میں اداکاراؤں علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ہونے والے تنازعے کی تفصیلات بیان کیں، جس نے شوبز انڈسٹری میں ایک بار پھر ہلچل مچا دی ہے۔

یہ واقعہ ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا، سمیع خان کے مطابق وہ اس دن میک اپ روم میں ایک اہم کال پر مصروف تھے کہ ایک اداکارہ گھبراہٹ کے عالم میں اندر آئیں اور کہا، ’میں نے جو سمجھا وہ کیا، مجھے نہیں معلوم۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے پوچھا سب خیریت ہے؟ اس سے پہلے کہ کچھ اور معلوم کرتا دروازہ کھلا اور دوسری اداکارہ بھی اندر داخل ہوئیں، کچھ الفاظ کا تبادلہ ہوا جو میں دہرانا نہیں چاہوں گا اور پھر اچانک دوسری اداکارہ نے پہلی اداکارہ پر چپل پھینک دی۔

سمیع خان نے کہا کہ بعدازاں معلوم ہوا کہ معاملہ ایک تھپڑ سے شروع ہوا تھا جو پہلی اداکارہ نے دوسری کو مارا تھا، یہ سب ایک غلط فہمی کے باعث پیش آیا اور اگر کوئی شکایت تھی تو تشدد ہرگز اس کا حل نہیں تھا۔

اداکار نے اس موقع پر متاثرہ اداکارہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ میں اُس کی قدر کرتا ہوں جسے تھپڑ مارا گیا، کیونکہ وہ چاہتی تو شوٹنگ چھوڑ سکتی تھی، مگر اُس نے پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کام جاری رکھا۔

دوسری جانب علیزے شاہ نے بھی اس تنازعے پر کھل کر بات کرتے ہوئے انسٹاگرام پر دعویٰ کیا کہ جھگڑے کی شروعات منسا ملک نے تھپڑ مار کر کی تھی اور میں نے صرف ردعمل میں چپل پھینکی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید