بھارت میں ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں رشتہ دار ایک ضعیف خاتون کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عامر پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلخانہ رات گئے ایک ضعیف خاتون کو سڑک کنارے چھوڑ کر چلے گئے۔
مذکورہ واقعہ ایودیھا میں پیش آیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ لوگ رکشے میں ضعیف خاتون کو لائے جن میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل تھیں، یہ افراد ضعیف خاتون کو سڑک کنارے رکشے سے اتار کر چلے گئے۔
صبح سویرے ضعیف خاتون کو تنہا سڑک پر دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی، بعدازاں پولیس نے خاتون کو ایودھیا کے اسپتال میں داخل کروایا تاہم اسی شام علاج کے دوران ضعیف خاتون چل بسی۔
بھارتی پولیس نے اس تمام واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔