شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )پرانا نارنگ روڈ سے گرفتار کیا جانیوالا شہری محمد عاشق مبینہ طور پر پولیس کا تشد دبرداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ گیا صدر مریدکے پولیس نے اس کی نعش میو ہسپتال سے لاکر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے پہنچا دی ہے بتایا گیا ہے کہ محمد عاشق کو پولیس نے اپنا ذاتی مکان کامونکی کے رہائشی نوجوان خالد کو پولیس کو اطلاع دیئے بغیر کرایہ پر دینے کی بناء پر عارضی قیام گاہ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی تو اسے میو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ پانچ روز تک بیمار رہنے کے بعد دم توڑ گیا پولیس حکام نے تشدد کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ اسے گرفتاری کے بعد فالج کا اٹیک ہوگیا تھا جس کے باعث وہ دم توڑ گیا۔