• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی لڑکی کو وزن کم کرنے کیلئے صرف سبزیاں کھانا مہنگا پڑ گیا

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

وسطی چین کے صوبہ ہنان کی 16 سالہ لڑکی تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے صرف سبزیا کھانا مہنگا پڑ گیا۔

چینی نوجوان لڑکی جس کی شناخت مئی کے نام سے ہوئی ہے، اس نے اپنی سالگرہ کے نئے لباس میں فٹ آنے کی شدید کوشش میں ایک ایسی سخت ڈائٹ اپنائی جس نے اسے اسپتال پہنچا دیا۔

دو ہفتوں تک مئی نے صرف تھوڑی مقدار میں سبزیاں اور جلاب آور دوا کھائی اور آخر کار اسے اس وقت اسپتال لے جایا گیا جب اس کے بازوؤں اور ٹانگوں میں اچانک طاقت ختم ہو گئی اور سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔

ایمرجنسی خون کے ٹیسٹوں سے پتہ چلا کہ مئی کے خون میں پوٹاشیئم کی سطح خطرناک حد تک گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک ایسی حالت پیدا ہو گئی جسے سنگین ہائپوکلیمیا (hypokalaemia) کہتے ہیں، اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جاتا تو یہ جان لیوا حالت سانس بند ہونے اور اچانک دل کا دورہ پڑنے کا سبب بن سکتی تھی۔

مئی نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ اس امید میں کہ اتنا وزن کم کر لے کہ اپنی سالگرہ کے لباس میں فٹ آ سکے، 2 ہفتوں سے سبزیاں اور جلاب آور دوا لے رہی ہے۔

16 سالہ لڑکی کی اس انتہائی سخت خوراک نے اسے تشویش ناک حالت نے اسے دل کا دورہ پڑنے کے دہانے پر پہنچا دیا اور اسے زندہ رہنے کے لیے 12 گھنٹے کی ہنگامی طبی امداد کی ضرورت پڑی۔

مئی معجزانہ طور پر صحت یاب ہو گئی اور حال ہی میں اسے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، لیکن ڈاکٹروں نے اس کے معاملے کو ان دوسرے لوگوں کے لیے ایک انتباہی مثال کے طور پر پیش کیا ہے جو اپنی صحت کے بارے میں زیادہ سوچے بغیر تیزی سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔

اس صورتِ حال پر چین کے ٹوئٹر کے ورژن ویبو پر ایک شخص نے تبصرہ کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھ بہت سختی کی، اسے صرف روزانہ 5 کلومیٹر دوڑنے کی ضرورت تھی۔

ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ اس ڈائٹ سے وہ وزن کم نہیں کر رہی تھی، بلکہ خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید