شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) نیب کی طرف سے ایس ای لیسکو عزیزالرحمٰن اور 3 ایگزیکٹو انجینئروں محمد نعیم، احمد شہزاد چغتائی اور شفقت محمود چوہان کی مبینہ بجلی چوری کیس میں گرفتاریوں کے بعد مزید ایسے ایگزیکٹو انجینئروں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جو کئی برس تک لیسکو سٹی سب ڈویژن میں تعینات رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان گرفتار چاروں کو احتساب کورٹ میں پیش کرکے ان کا 6اگست تک ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔