شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کی سربراہی میں محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ٹی ایم اے شیخوپورہ کے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف مالی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے درج ہونیوالے مقدمہ کی تفتیش شروع کردی ہے اور سیٹلمنٹ برانچ کے عملے سے بھی کچی آبادیوں کاتمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور شہر کے گنجان آباد علاقہ وارث روڈ میں انگریز دور میں چلنے والی منی رائس ملزکے بارے میں بھی تمام ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔