خوبی ……
امریکا یورپ میں ایسی کیا خوبیاں ہیں کہ کوئی وہاں جائے،
ڈوڈو نے منہ بنایا۔
وہاں بجلی بند نہیں ہوتی، میں نے آگاہ کیا۔
وہ تو یہاں بھی پوش علاقوں کی بند نہیں ہوتی۔
وہاں نلکے کا پانی پینے کے قابل ہوتا ہے۔
ہم بھی نلکے کا پانی پیتے ہیں کیونکہ بوتل والا پانی خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔
وہاں کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ نہیں ہوتی۔
ہمارے ہاں بھی خالص دو نمبری ہوتی ہے،
میں نے کافی سوچ کر بتایا،
ڈوڈو، وہاں مہنگائی کے حساب سے ہر سال تنخواہیں بڑھائی جاتی ہیں۔
ڈوڈو پھوٹ پھوٹ کے رونے لگا۔