• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزابیت کا حل سونف میں پوشیدہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

تیزابیت یا ایسیڈیٹی نظامِ ہاضمہ کے چند بڑے مسائل میں سے ایک ہے، جو بظاہر تو ایک معمولی طبی مسئلہ لگتا ہے مگر جس شخص کو اس کا سامنا ہوتا ہے، اس کے لیے یہ تجربہ انتہائی ناخوشگوار ثابت ہوتا ہے۔ اکثریت اس مسئلہ کے پیش نظر بےحد پریشان نظر آتی ہے۔

تیزابیت کی عام وجوہات

تیزابیت کی عام وجوہات میں تناؤ، مصالحے دار اور گوشت وغیرہ کا استعمال ہے۔ تمباکو نوشی، بے وقت کھانے کی عادت، معدے کے مختلف عوارض اور مخصوص ادویات وغیرہ کا استعمال شامل ہے۔

تیزابیت میں مفید غذائیں

صحت مند طرز زندگی کے حصول کے لیے بہتر غذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔ ایسی غذائیں جن میں ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے انہیں کھانے کے بعد ایسڈٹی کی شکایت ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ ایسڈٹی کے باعث گیسٹرو کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

اگر غذا کا صحیح انتخاب کیا جائے تو تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے تیزابیت کی شکایت کو کم کیا جاسکتا ہے ان میں سے ایک سونف ہے۔ گیسٹرک ایسڈ سے بچنے کے لیے سونف کا روز مرہ استعمال مفید رہتا ہے۔

سونف سونف غذائیت کے لحاظ سے

سونف غذائی ریشہ، ضروری معدنیات جیسے کہ کیلشیم، میگنیشیم اور آئرن کے ساتھ ساتھ وٹامن سی ایک اچھا ذریعہ ہے۔

مزید برآں، سونف کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور فائٹونیوٹرینٹس ہوتے ہیں، جو ان کے ممکنہ صحت کے فوائد میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

کھانے کے بعد سونف چند دانے کھالینا بھی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے۔ اس میں موجود تیل بدہضمی اور پیٹ کو پھولنے سے بچاتا ہے۔

نظام ہضم درست رکھنے کے لیے سونف کی چائے بھی فائدہ مند ہے۔ سونف سے بنے قہوے میں ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو تیزابیت کو کم کرکے انسانی دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں اور پُر سکون نیند کا سبب بنتے ہیں۔

سونف کا قہوہ بنانے کا طریقہ

جس طرح سبز پتی کو پانی میں جوش دلا کر سبز چائے بنائی جاتی ہے بالکل اسی طرح سونف کو بھی پانی میں پکا کر، چھان کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سونف کے قہوے کو مزید فائدہ مند بنانے کے لیے اس میں کچن میں موجود اور بھی غذائی اجزاء شامل کیے جا سکتے ہیں جیسے کہ دار چینی، سفید زیرہ، اجوائن، الائچی وغیرہ۔

سونف سے بنے قہوے کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے اس میں حسب ذائقہ شہد اور لیموں کے چند قطرے بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔

ان غذاؤں کے علاوہ، کیلے یا ناریل کا پانی پینے سے تیزابیت میں فوری ریلیف دے سکتا ہے۔ زیرہ کے چند دانے چبانا یا زیرہ پانی پینا، سبز الائچی کے 2 دانتوں کو پانی میں اُبال کر اُسے ٹھنڈا کرکے پی لینا، ایک چائے کے چمچ سیب کے سرکے کو ایک گلاس پانی میں ملاکر خالی پیٹ استعمال کرنا بھی تیزابیت میں فوری ریلیف فراہم کرسکتا ہے۔

صحت سے مزید