کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار محمد مالک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کامیاب تحریک چلانا بہت مشکل نظر آرہاہے اور بیانیہ بھی بدل چکا ہے۔سابق کرکٹر راشد لطیف نے ایشیا کپ کے حوالے سے کہا کہ صورتحال بالکل مختلف ہے ایشین کرکٹ کونسل کے ٹورنامنٹ سے ریجن کا فائدہ ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ پیسہ بولتا ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنیئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا کامیاب تحریک چلانا بہت مشکل نظر آرہا ہے اور بیانیہ بھی بدل چکا ہے پہلے کہا گیا پانچ اگست کو عروج ہوگا جبکہ اب کہا جارہا ہے کہ پانچ اگست کو شروع کی جائے گی البتہ شروع کرنا کبھی بھی عروج نہیں ہوتا۔پہلے بیان کیا گیا ملک گیر احتجاج ہوگا اب شاید ایک جلسہ تک محدود ہوا جارہا ہے تو بہت زیادہ ابہام ہے۔ پھر کہا گیا کہ تحریک سلمان اکرم ، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر چلائیں گے۔ عمران خان کی سخت ٹوئٹ جو آئی ہے اس پر بیرسٹر گوہر نے ری ٹوئٹ بھی نہیں کیا جبکہ سب نے کردیا ہے۔