بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے رواں سال 2025ء سے متعلق کئی خوفناک پیش گوئیاں کی تھیں جن میں سے کچھ اب تک سچ بھی ثابت ہو چُکی ہیں۔
صرف 2025ء ہی نہیں بلکہ گزشتہ برسوں کے دوران بابا وانگا کی بہت سی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں جن میں نائین الیون کے حملے، شہزادی ڈیانا کی موت، چین کا عروج، عالمی وباء کورونا وائرس اور بریگزٹ جیسے بڑے عالمی واقعات کی درست پیش گوئیاں شامل ہیں۔
اب بابا وانگا کی 2025ء کے بارے کی ہوئی ایک اور خوفناک پیش گوئی سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ رواں سال کھیلوں کے ایک بڑے بین الاقوامی مقابلے کے دوران انسانیت کا سامنا خلائی مخلوق سے ہوگا۔
آدھا سال گزر چُکا ہے اب تک تو بابا وانگا کی یہ پیشگوئی سچ ثابت نہیں ہوئی لیکن آئندہ مہینوں میں کئی بین الاقوامی مقابلے ہوں گے جن میں فارمولا 1 ریس اور ویمنز رگبی ورلڈ کپ جیسے ہائی پروفائل ایونٹس شامل ہیں تو اب دیکھنا یہ ہے کہ بابا وانگا کی یہ پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔
بابا وانگا کی 2025ء میں سچ ثابت ہونے والی پیشگوئیاں
بابا وانگا نے 2025ء میں تباہ کن زلزلے آنے، انسانیت کا زوال شروع ہونے، یورپ میں جنگ اور عالمی اقتصادی تباہی کی پیشگوئی بھی کی تھی۔
ان کی مذکورہ پیشگوئیوں میں سے تباہ کن زلزلے آنے کی پیش گوئی تو مارچ میں میانمار میں آنے والے زلزلے کے بعد سچ ثابت ہو گئی۔
بعد ازاں، 2 اپریل 2025ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تمام ممالک پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بابا وانگا کی عالمی اقتصادی تباہی سے متعلق پیش گوئی سچ ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ ایسے وقت میں جب دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک بھی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں ٹیرف کا بوجھ برداشت کرنا مشکل ہے۔
اس کے علاوہ، غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر بڑھتی ہوئی عالمی برادری کی خاموشی ان کی انسانیت کے زوال کے آغاز سے متعلق پیش گوئی کو بھی سچ ثابت کر رہی ہے۔