• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کی شہری کی میت حوالگی سے متعلق سائل کو اوکاڑہ انتظامیہ سے رجوع کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13 جولائی کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے شہری کی میت حوالگی سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے سائل کو اوکاڑہ انتظامیہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاسب الرحمٰن کی میت حوالگی کی درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ درخواست مقتول کے چچا عاقب الرحمٰن نے طارق اسد کے ذریعے دائر کی تھی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ یاسب الرحمٰن کو خفیہ اداروں نے 28 اگست 2015 کو تحویل میں لیا جو 11 ماہ تک خفیہ اداروں کی تحویل میں تھے‘ یاسب الرحمٰن کا پولیس مقابلے میں مارا جانا حقائق کے خلاف ہے۔ انہوں نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ یاسب الرحمٰن کی میت ورثاء کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے مذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
تازہ ترین