نئی دہلی (رائٹرز) بھارتی ریاست گجرات کی وزیر اعلیٰ آنندی بین پاٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کی قریبی ساتھی تصور کی جانے والی اس خاتون سیاستدان نے کہا ہے کہ عمر زیادہ ہونے کے باعث وہ اس عہدے سے الگ ہو رہی ہیں۔ وہ 75 برس کی ہونے والی ہیں۔ وہ ایک ایسے وقت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے الگ ہوئی ہیں، جب گجرات میں دلت برادری کے شدید احتجاج کی وجہ سے مودی کی حکمران پارٹی کو ریاست میں خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔