• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے ٹیسٹ اسکواڈ میں برینڈن ٹیلر کی واپسی

برینڈن ٹیلر—فائل فوٹو
برینڈن ٹیلر—فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زمبابوے کے ٹیسٹ اسکواڈ میں برینڈن ٹیلر کی واپسی ہوئی ہے۔

زمبابوے کرکٹ کے مطابق برینڈن ٹیلر کی اسکواڈ میں واپسی پر خوشی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں برینڈن ٹیلر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

زمبابوے کرکٹ کا کہنا ہے کہ ساڑھے 3 سال کی معطلی کے بعد برینڈن ٹیلر سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اس حوالے سے برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ آج میں یہاں ہوں اور یہ اچھا احساس ہے، کرکٹ میں واپسی کا یقین دلانے کے لیے اپنے آپ کو جھنجھوڑنا پڑتا ہے، واپسی کے لیے میں نے فٹنس اور ٹیکنیک پر بھرپور محنت کی۔

آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی پر برینڈن ٹیلر کو ساڑھے 3 سال کے لیے معطل کیا تھا۔

زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 7 اگست سے شروع ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید