• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمت میں کمی: لاہور میں زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد لاہور میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے ترجمان کے مطابق وزیرِ ٹرانسپورٹ  نے متعلقہ افسران کو کرایوں کی نئی لسٹ جاری کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرایوں میں کمی سے متعلق فوری عملی اقدامات کریں۔

بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ  پیٹرول کی قیمت میں کمی کے لحاظ سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے گا، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید