• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہلی اورغفلت برتنے والے 4افسران کو شوکاز جاری، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)واسا پنجاب میں نااہل، سفارشی اور کاہل افسران کیخلاف کارروائیو ں کا آغاز کر دیا گیا ہے،10 نئے اضلاع میں واسا پنجاب کو مکمل فعال کرنے کی تیاریوں بارے وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت ریسرچ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا، ریسرچ کمیٹی نے مختلف اضلاع میں ایڈمن اینڈ فنانس ڈائریکٹرز کی تقرری کیلئے 10 امیدواروں کے انٹرویوز کیے، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید، ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر ممبران شریک تھے، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے نااہلی اور غفلت برتنے والے 4 افسران کو فوری شوکاز جاری کرنے کی ہدایت کی،ڈائریکٹر واسا گوجرانولہ منیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر رانا غلام مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس واسا ملتان منصور احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد وسیم عباس کو شوکاز جاری کیے جائیں گئے۔
لاہور سے مزید