• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیتل ماڑی،8سالہ بچی کااغوا،مبینہ زیادتی کےبعدقتل سنگین جرم،حنا پرویز بٹ

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی و رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں آٹھ سالہ بچی ملائکہ کے اغوا، مبینہ زیادتی اور قتل کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ خاندان کو مکمل معاونت فراہم کرے گی،۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معصوم ملائکہ کو دو روز قبل جہانگیر آباد سے اغوا کیا گیا، اور اس کی لاش ایک ہمسایہ خاتون کے گھر کے صوفے سے برآمد ہوئی۔ چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے48 گھنٹوں میں مرکزی ملزم توقیر اور اس کی 19 سالہ خاتون ساتھی کو گرفتار کرنے پر پولیس کی کارگردگی کو سراہا۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
لاہور سے مزید