• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 66وزیر آباد اور پی پی 87کے ضمنی الیکشن کیلئے پی پی کی کوآرڈینیشن کمیٹیاں قائم

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 66وزیر آباد اور پی پی 87 کے ضمنی الیکشن کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔امتیاز صفدر وڑائچ 16رکنی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اور عبدالرزاق سلیمی کو ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، رانا عزیز الرحمٰن کو پی پی 87 میانوالی کوارڈینیشن کے کوآرڈینیٹر اور محسن حسن ملہی کو ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید