پارلیمنٹ کے دو چوہدریوں میں ایک بار پھر نوک جھونک ہوئی ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اعتزاز احسن کو بڑے وکیل کے ساتھ بڑا انسان بھی بننا چاہیے تھا۔
اس بیان کا حساب آج چوہدری اعتزاز احسن نے چکتا کردیا،اعتزاز احسن نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں چوہدری نثار کے اعصاب پر سوار ہوں، انہیں میرے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔
واضح رہے کہ چوہدری اعتزاز احسن اور چوہدری نثار کے درمیان ایک یادگار جھڑپ دو سال قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی ہوئی تھی۔