لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویژن سے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کی بغیر اطلاع منسوخی روز کا معمول بن گیا جس سے مسافر ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے گزشتہ روز بھی ریلوے انتظامیہ نے شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاؤن کو بغیر اطلاع منسوخ کر دیا اور لاہور ریلوے اسٹیشن آنے والے شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن 6-ڈاون میں ایڈجسٹ کرکےرات 9بجے کراچی کے لئے روانہ کیا گیا ۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس میں مسافروں کی مطلوب تعداد پوری نہ ہونے پر اسے منسوخ کر اس کے مسافروں کو گرین لائن یا دوسری ٹرین میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے تاہم کراچی، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں گزشتہ روز اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق روانہ ہوئیں ۔