اٹک میں معمولی لڑائی پر تین خانہ بدوش لڑکیوں نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی، دو لڑکیوں کوتشویشناک حالت میں راول پنڈی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اٹک میں تکبیر کالونی کے قریب پیش آیا،ذرائع کے مطابق 6 خانہ بدوش لڑکیوں نے معمولی لڑائی پر زہریلی گولیاں کھا کر اجتماعی خود کشی کرنے کی کوشش کی، ریسکیو کے عملے نے انہیں اسفندیار شہید اسپتال پہنچایا۔
میڈیکل افسر کے مطابق انہوں نے تمام لڑکیوں کو بچانے کی کوشش کی تاہم فوزیہ، ملکانی اور ثناء جاں بحق ہو گئیں، ایک لڑکی کو بچا لیا گیا جبکہ 2 لڑکیوں کو تشویش ناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال راول پنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔