• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدیم ……

انسانی تاریخ پر مبنی عجائب گھر دیکھ کر میرے بچے خوش ہوئے۔

اس عجائب گھر میں انسان کا ماضی محفوظ کیا گیا ہے۔

ایک مقام پر قدیم انسان کچا گوشت کھارہا تھا۔

یہ آگ سے واقف ہونے سے پہلے کا زمانہ ہے، میں نے بچوں کو آگاہ کیا۔

ایک مقام پر کاشت کار ہل چلارہا تھا۔

یہ ٹریکٹر ایجاد ہونے سے پہلے کا دور ہے، میں نے معلومات فراہم کی۔

ایک کمرے میں ایک شخص کاغذ قلم لئے بیٹھا تھا۔

یہ کیا کررہا ہے؟ بچوں نے پوچھا۔

میں نے بتایا،

پیارے بچو! چیٹ جی پی ٹی سے پہلے انسان خود کہانیاں لکھتا تھا۔

تازہ ترین