فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے گلوبل ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے امدادی مرکز کے دورے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے ان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
اسرائیل کے دورے پر موجود امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے بیان پر حماس نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام تک مزاحمت جاری رہے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا تھا کہ مذاکرات میں حماس نے جنگ بندی کے بدلے غیر مسلح ہونے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔
حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ گروپ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے بنیادی انسانی اور قومی حقوق دیے بغیر اسرائیلی مظالم اور محاصرے کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔