جو میکن نامی ایک عام سے ٹرک ڈرائیور نے غیر معمولی لگن اور فنکاری کے ساتھ 21 سال میں نیویارک سٹی کا ایک دیوہیکل تھری ڈی ماڈل بلسا لکڑی سے تیار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
یہ ماڈل صرف چند گلیوں یا عمارتوں پر مشتمل نہیں بلکہ پانچوں بوروف boroughs، جرسی، ویسٹ چیسٹر اور لانگ آئی لینڈ کے علاقے بھی اس میں شامل ہیں، اس شاہکار میں تقریباً 10 لاکھ عمارتیں شامل ہیں، جو 50 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا ہے۔
جو میکن کا تعلق کوئنز کے مڈل ولیج سے ہے اور وہ 20 سال پہلے نیویارک منتقل ہو گئے تھے، ان کے مطابق یہ منصوبہ ایک شوق کے طور پر شروع ہوا، جب وہ اپنے کمرے کی کھڑکی سے مین ہیٹن کا اسکائی لائن دیکھا کرتے تھے۔
بعدازاں نیویارک کی تاریخی دستاویزی فلمیں اور لینڈ مارکس دیکھ کر ان کی دلچسپی نے جنون کی صورت اختیار کرلی۔
اپریل 2004ء میں انہوں نے پہلا ماڈل راک فیلر سینٹر بنایا اور اس کے بعد ہر رات ایک عمارت بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا، خاص طور پر مین ہیٹن کی تعمیر پر 12 سال صرف ہوئے، جس میں ہر اسکرائپر کو انتہائی باریکی سے تیار کیا گیا۔
یہ پورا ماڈل بہت نفاست سے تیار کیا گیا ہے اور اسے PVA گلو کی مدد سے جوڑا گیا ہے۔
اب تک وہ اس ماڈل پر 20 سے 40 ہزار ڈالر خرچ کرچکے ہیں، ان کا اگلا منصوبہ منیاپولِس شہر پر مبنی ماڈل ہے، جو وہ صرف 2 سال میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔