فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ مقررہ تاریخ پر گوشوارے جمع نہ کراسکنے والے 15 نومبر تک آن لائن توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ٹیکس دہندگان کی حیثیت کا تعین 2024ء میں جمع کرائےگوشواروں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
ایف بی آر کے مطابق مقررہ وقت کے اندر توسیع کی درخواست کرنے والوں کو ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست سے نہیں نکالا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایکٹیوٹیکس دہندگان کی فہرست میں 15 نومبر 2025ء تک تمام نئے فائلرز بھی شامل کیے جائیں گے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق حالیہ ترامیم کے بعد گوشواروں کو دستی طور پر جمع کرانے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے، مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرا سکنے والے 15 نومبر تک آن لائن توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔