پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا شکار ہوگئیں۔
زارا نور عباس جو کہ سوشل میڈیا پر اس سے پہلے بھی اپنے فیشن سینس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کر چکی ہیں۔
اب حال ہی میں اُنہوں نے ویب شو میں اپنے ماموں سسر و اداکار عدنان صدیقی کا انٹرویو لیا اور اس انٹرویو کے دوران وہ مغربی طرز کا بولڈ لباس پہننے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے ویب شو میں اسکرٹ بلاؤز پہنا ہوا تھا تو ان کے مداحوں کو آف شولڈر بلاؤز پہننا بالکل پسند نہیں آیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ اپنے کندھوں کو ڈھانپ کر بھی خوبصورت نظر آئیں گی۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ آپ کو اپنے سسر کی عزت کرنی چاہیے تھی اور ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے تھا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ زارا کو اپنے ڈریسنگ سینس اور اسٹائل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔