ملک بھر میں سونے کی قیمت کو پھر ٹاپ گیئر لگ گیا، آج فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 130 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 862 کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے 4015 ڈالر فی اونس ہوگئی۔