گزشتہ ماہ بڑے اتار چڑھاؤ کے بعد آج مہینے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ ایک ہزار 600 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کم ہو کر 4002 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 5300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔