• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں خواتین بائیک ریلی، 100 سے زائد خواتین نے حصہ لیا

جنگ فوٹو—شعیب احمد
جنگ فوٹو—شعیب احمد 

جشنِ آزادی کے موقع پر کراچی میں قائد اعظم ہاؤس سے چوکنڈی تک خواتین کی بائیک ریلی نکالی گئی، ریلی میں 100 سے زائد لڑکیوں اور خواتین نے حصہ لیا۔

ریلی سے قبل قائد اعظم ہاؤس میوزیم میں وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی اور وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے قومی پرچم لہرایا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں اس طرح کی تقریبات ہونی چاہئیں تاکہ خواتین بھی خود مختار ہوں۔

فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی 29 کلو میٹر سے زیادہ طویل ہے، پورے سندھ میں ایونٹس ہو رہے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ اس جشن میں قومی جذبے کے ساتھ شرکت کریں۔

اس موقع پر وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی نے کہا کہ پاکستان کے اچھے امیج کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے ریلی نکال رہے ہیں اور جو لوگ اپنی گاڑی، گھر اچھا سجائیں گے ان کو انعامات دیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید