• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی قوتوں نے عقیدہ ختم نبوت کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، مقررین

لاہور (خبر نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شاہدرہ لاہور کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس مقامی ہال میں منعقد ہوئی، کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام کے ترجمان حا فظ حمداللہ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، مولانا محمدطاہر عالم، مفتی عبدالواحد قریشی، مولانا شبیراحمدعثمانی ، مو لانا عزیز الرحمن ثانی، ، کانفرنس کے منتظم اعلی مولانا سید جنید بخاری، میاں رضوان نفیس ، مولانا عبدالنعیم، قاری احسان اللہ فاروقی، مولانا شاہد عمران عارفی، مولانا محمدعثمان قصوری ، مولانا خا لد محمود، مولانا غلام مصطفی، مولانا سمیع اللہ سمیت بڑی تعداد میں علماء اور عوام نے شرکت کی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی قوتوں نے عقیدے ختم نبوت کو نشانے پر رکھاہوا ہے ترجمان جمعیت حا فظ حمدللہ نے کہا کہ ریاست 7 ستمبر کو سرکاری طور پر یوم ختم نبوت منانے کا اعلان کرے غزہ کے مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے حکمرانوں نے نوبل انعام کے لیے ٹرمپ کو دینے کا اعلان پیش کیا ڈوب مرنے کا مقام ہے ۔مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات اور تعزیرات پاکستان کو تبدیل کرنے کے لیے بیرونی طاقتیں مسلسل اپنا دباؤ بڑھا رہی ہیں۔ مولانا مفتی عبدالواھد قریشی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت کا اجماعی عقیدہ ہے امت نے اس پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا۔، مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ 7ستمبر1974کو پارلیمنٹ کے فلور پر جو فیصلہ ہواوہ شہدائے ختم نبوت کے مقدس خون کا صدقہ ہے مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے مشترکہ پلیٹ فارم پر آئین اوردستور پاکستان کی بالا دستی کے لیے ہم پر امن جد جہد جاری رکھیں گے۔