• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت پر تمام مکاتبِ فکر کا مکمل اتفاق ،قرآن وسنہ موومنٹ

لاہور(خبرنگار) قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام مرکز لارنس روڈ لاہور میں ایک عظیم الشان کُل جماعتی دفاع شعائر اللہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی چیئرمین علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے کی۔ سیمینار میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز مذہبی و سیاسی راہنماؤں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی ؐ، صحابہ کرام اور اہلِ بیت رضی اللہ عنہم کی توہین کرنے والے افراد دنیا کے بدترین لوگ ہیں۔ دیگر مقررین کے تاثرات جماعت اسلامی کے سینئر راہنما لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔" مولانا زاہد الراشدی نے سیمینار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس کے انعقاد پر قرآن و سنہ موومنٹ کو سراہا۔مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر تمام مکاتبِ فکر کا مکمل اتفاق ہے۔ سیمینار میں شریک نمایاں شخصیات میں امیر العظیم ،ہ،ڈاکٹر حمزہ مدنی،قیصر احمد راجہ،مفتی عبد الرحمان عابد،مولانا زاہد الراشدی،حافظ مسعود عالم،حافظ عبد الغفار روپڑی شامل تھے۔