• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14اگست ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے :ڈاکٹرراغب نعیمی

لاہور(خبرنگار)جامعہ نعیمیہ لاہور کے زیراہتمام جشن آزادی نہایت ملی جذبے، قومی یکجہتی اور مذہبی وقار کے ساتھ منایا جائے گا۔ 14اگست کے موقع پر خصوصی تقریبات پرچم کشائی، اور فکر انگیز خطابات کا اہتمام کیا جائے گا۔14 اگست ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے جو ہمیں قربانی، جدوجہد، اور اتحاد کا سبق دیتا ہے۔ان خیالات کااظہار جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈ اکٹر راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں علماءکرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کرنے والوں میں مولانا محمد رمضان شاد،قاری محمدامیر قادری،قاری عبدالرحمان جامی،مولانا طارق محمود،مولانا محمد سلیم، حاجی محمدعمران ودیگر شامل تھے۔ علامہ ڈ اکٹرراغب حسین نعیمی نے علماءکرام سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
لاہور سے مزید