لاہور(کرائم رپورٹرسے) لاہور میں حادثات کے دوران 3افرادجان کی بازی ہار گئے. ایدھی ترجمان کے مطابق کاہنہ ایل ڈی اےچوک میں موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیاشاہدرہ میں موٹر سائیکل سوار ٹریلر کے پچھلے ٹائر میں پھنس گیا جبکہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ نادر آباد چوکی کی حدود میں واقع بھٹہ چوک کے قریب ایک بزرگ شہری فٹ پاتھ کے کنارے مردہ حالت میں پایا گیا متوفی کی شناخت 62 سالہ انصر کے نام سے ہوئی ۔