• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال پنجاب میں83571 اشتہاری مجرمان،33905 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نےرواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 83 ہزار 571 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے۔ اے کیٹگری کے 28 ہزار 794 اور بی کیٹگری کے 54 ہزار 777 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ اسی طرح صوبہ بھر سے 33 ہزار 905 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے جن میں اے کیٹگری کے 7 ہزار 376 اور بی کیٹگری کے 26 ہزار 529 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ پنجاب پولیس نے 17 ہزار 580 عادی مجرم بھی گرفتار کیے جن میں اے کیٹگری کے 6785 اور بی کیٹگری کے 10 ہزار 795 عادی مجرم شامل ہیں۔
لاہور سے مزید