• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طب کے پیشہ میں مہارت کی کوئی انتہا نہیں: پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج

لاہور ( جنرل رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل نے کہا ہے کہ طب کے پیشہ میں مہارت کی کوئی انتہا نہیں ہوتی اور معالجین کو اپنے نالج کو مسلسل بڑھانے اور سیکھتے کا عمل جاری رکھنا چاہئے لہٰذا تجربہ کار سینئر طبی ماہرین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا علم و تجربہ نوجوان ڈاکٹر ز کو منتقل کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر الدین میڈیکل کالج کے زیر اہتمام گرینڈ کلینکل لیکچر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر محمود شوکت، سابق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج و جناح ہسپتال تھے-تقریب میں ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر فریاد حسین، ،پروفیسر آمنہ احسن چیمہ، پروفیسر آمنہ خانم،پروفیسر شندانہ طارق، پروفیسر نگہت ہارون، پروفیسر محمد ہارون، پروفیسر کریم اللہ، ڈاکٹر حسن سلیمان، ڈاکٹر محمد مزمل، ڈاکٹر محمد الیاس،ڈاکٹر نادیہ ارشد، پروفیسر عباد الرحمٰن، ڈاکٹر عبدالعزیز اور ڈاکٹر شبیر چودھری سمیت طبی ماہرین، اساتذہ طلباء و طالبات نے شرکت کی-