• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات مزید بلندیوں تک لے جانے کیلئے پُرعزم ہیں: ایرانی سفیر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیر مقدم نے ایرانی صدر کے وفد کی پُر خلوص میزبانی پر حکومتِ پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کا دورہ تاریخی اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی جانب سے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال قابلِ تحسین ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی دلچسپی اور شرکت نے ایرانی صدر کے دورے کو یادگار بنایا، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور وزارتِ خارجہ کے پیشہ ورانہ انتظامات قابل ستائش ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ لاہور میں نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے پُرتپاک استقبال اور خیرمقدم پر دلی شکریہ ادا کرتے ہیں، ریاض پیرزادہ، خواجہ آصف، جام کمال کی پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ علیم خان، رضا حیات اور عطاء تارڑ کی پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں، پاک ایران قیادت کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم خوش آئند ہے، اس ہدف کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُرعزم ہیں، ایرانی صدر کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید