بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں 24 سالہ خاتون لیکچرار سری ودیا نے شادی کے صرف 6 ماہ بعد خودکشی کرلی۔
خودکشی سے قبل اپنے آخری نوٹ میں شوہر اور سسرالیوں کو ہراسانی اور جسمانی تشدد کا ذمے دار قرار دیا اور کہا کہ شوہر شراب پی کر گھر آتا، مار پیٹ کرتا ہے اور دوسروں کے سامنے میری تذلیل کرتا تھا۔
خط میں سری ودیا نے اپنے بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے آخری راکھی کا پیغام بھی لکھا کہ بھائی، اپنا خیال رکھنا، شاید اس بار میں تمہیں راکھی نہ باندھ سکوں۔
سری ودیا نے اپنی موت کا ذمہ دار شوہر اور اس کے خاندان کو ٹھہراتے ہوئے واضح الفاظ میں لکھا کہ انہیں کسی بھی صورت معاف نہ کیا جائے۔
سری ودیا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شادی کے صرف ایک ماہ بعد ہی سری ودیا کو سسرال میں تشدد اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور شوہر و سسرالیوں کے خلاف قانونی کارروائی زیر غور ہے۔