ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایران کو درپیش نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے نئی دفاعی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے نئے ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک اسٹریجک قدم اٹھایا گیا ہے، ایران کے دستور کے آرٹیکل 176 کے مطابق ایک دفاعی کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
یہ کونسل دفاعی حکمت عملی اور فوجی صلاحیت میں بہتری کے لیے نظر ثانی کرے گی۔
اس کونسل کے مقاصد میں مسلح افواج کے درمیان بہتر ربط قائم کرنا اور مشترکہ فیصلہ سازی کے ڈھانچے کی تشکیل بھی ہے۔
نئے ابھرتے چیلنجز جن میں فوجی، سائبر اور دہشت گردی کے خطرات شامل ہیں، ان ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اس کونسل کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی، جو خطرات کا تجزیہ اور جائزہ لینے کے بعد مناسب حل فراہم کرسکے۔
ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے نئی دفاعی کونسل کی منظوری دے دی ہے۔