• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو لیگ کے لیے 70 کروڑ روپے درکار ہیں، کوئی پیسہ فیڈریشن کو نہ دیا جائے: رانا مجاہد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ پرو لیگ کے لیے 70 کروڑ روپے درکار ہیں، کوئی پیسہ فیڈریشن کو نہ دیا جائے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرو لیگ کے ایونٹس کی فیس پاکستان اسپورٹس بورڈ خود ادا کرے، کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس براہ راست انہیں دیا جائے۔

رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دورے کے ایئر ٹکٹس اور ہوٹل بکنگ بھی پی ایس بی خود کرائے، پاکستان ہاکی فیڈریشن صرف قومی کھیل کی بہتری چاہتی ہے، ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کے مسائل کا حل چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرو لیگ میں شرکت سے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہو گا اور پاکستان کی عالمی رینکنگ بہتر ہو گی۔

سیکریٹری پی ایچ ایف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرو لیگ پاکستان ہاکی کے لیے بہت ضروری ہے، پرو لیگ کے لیے پیسہ ہاکی فیڈریشن ادا کرے یا پی ایس بی کوئی فرق نہیں پڑتا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید