پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کی پہلی دو طرفہ مشق کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقت عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظر ناموں پر مشتمل آپریشنز کے ڈیمانسٹریشن شامل تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا، مشق دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم سنگ میل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ مشق مشترکہ اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی توثیق ہے۔