• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار انور علی کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

اداکار انور علی—فائل فوٹوز
اداکار انور علی—فائل فوٹوز

فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار انور علی طبیعت ناساز ہونے پر لاہور کے نجی اسپتال میں داخل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 71 سالہ انور علی فالج اور دل کے عارضے میں مبتلا اور نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق انور علی کا علاج جاری ہے اور اب وہ روبصحت ہیں۔

اداکار انور علی کے بیٹے نے بتایا کہ والد صاحب پچھلے کچھ مہینوں سے بیمار ہیں، 3 دن پہلے طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی، اب آئی سی یو میں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید