جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے لدھا میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عصمت اللّٰہ اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر عصمت اللّٰہ وزیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ ٹانک سے لدھا آتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا ہے۔