بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ہتھراس میں لڑکی کے بھائی نے اس کے بوائے فرینڈ کی پٹائی لگا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہتھراس میں ایک نوجوان جوڑا پرسکون انداز میں سڑک کنارے بنے ایک اسٹال سے چھولے بھٹورے کھانے میں مصروف تھا کہ اچانک لڑکی کا بھائی وہاں پہنچ گیا اور اس نے اپنی بہن کے بوائے فرینڈ کی پٹائی کرنا شروع کردی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی فوڈ اسٹال پر بیٹھے کھانے میں مصروف ہیں، کہ اچانک موٹر سائیکل پر ایک شخص اپنے دوست کے ساتھ آتا ہے جو ممکنہ طور پر لڑکی کا بھائی ہے اسے دیکھ کر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ موجود لڑکا کسی بھی ممکنہ رد عمل سے بچنے اور اپنے دفاع میں تھپڑ مارتا ہے دونوں موٹر سائیکل سے گر جاتے ہیں اور پھر اچانک لڑکے پر حملہ کردیتے ہیں۔
صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوجاتی ہے کہ جب ان میں سے ایک شخص لڑکی کے بال پکڑ کر اسے بھی زمین پر گھسیٹتا ہے اس پر آس پاس کے دکاندار اور لوگ حیرت سے دیکھتے رہ جاتے ہیں، مگر مداخلت کرتا کوئی نظر نہیں آتا۔