کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین لیاقت اعظمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلبہ وطالبات کیلئے گلگت بلتستان میں میڈیکل انجینئرنگ اور لاء کالجز نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے دیگر صوبوں میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نےکہاکہ گلگت بلتستان میں موجود اسکولوں اور کالجوں اور یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات معیاری تعلیم سے محروم ہیں۔ انہوں نےوفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں کے نظام کی بہتری کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔